10 اکتوبر، 2026، 4:09 PM

اسرائیلی پرچم دیکھ کر امریکی کانگریس کے امیدوار کی شدید برہمی

اسرائیلی پرچم دیکھ کر امریکی کانگریس کے امیدوار کی شدید برہمی

امریکی ریاست وسکانسن سے گرین پارٹی کے امیدوار میتھیو ارنڈٹ کو ایک اسرائیل نواز شخص سے تلخ کلامی کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ریاست وسکانسن سے کانگریس کے امیدوار میتھیو ارنڈٹ ایک پٹرول پمپ پر گاڑی پر اسرائیلی پرچم دیکھ کر شدید غصے میں آگئے اور گاڑی کے ڈرائیور سے تلخ کلامی کی۔

رپورٹ کے مطابق، ارنڈٹ نے امریکہ میں صہیونی لابی کے خلاف بھی گفتگو کی۔ اس واقعے کے بعد امریکی اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرلیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسرائیلی حکومت اور اس کے جرائم کے خلاف امریکی عوام میں غصہ بڑھ رہا ہے، جس کے اثرات امریکہ کے وسط مدتی انتخابات پر بھی پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

News ID 1942004

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha